Live Updates

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ امریکی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے

پینٹا گون کے دورے کے دوران پاکستانی آرمی چیف امریکی وزیردفاع اور اپنے ہم منصب ملیں گے. آئی ایس پی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جولائی 2019 12:06

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ امریکی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جولائی۔2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاﺅس ملاقات کے بعد ہوں گی. تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وہ قائم مقام امریکی وزیردفاع اور امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاﺅس ملاقات کے بعد ہوں گی.

(جاری ہے)

یاد رہے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات میں آرمی چیف بھی شرکت کریں گے اور آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے. خیال رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ ہیں اور تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران موجود ہوں گے، سیاسی اور عسکری قیادت یکجا ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے.

امریکی دانشور برائے جنوب ایشائی امور ماروِن وینبام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پالیسی میکرز دیکھ رہے ہیں کہ ایک طویل عرصے بعد پاکستان کی سول اور عسکری قیات اہم ترین معاملات پر ایک پیج پر ہے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اہم معاملات پر ایک ہونے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جارہا ہے، جو پاکستانی موقف میں استحکام کا باعث ہے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات