سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشا ب،میانوالی اور بھکر میں جاری گندم خریداری مہم کا جائزہ لیا جس میں بتایا گیا کہ چاروں اضلاع میں اب تک تقریبا 26فیصد باردانہ کاشتکاروں میں تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ خریداری شروع کردی گئی ہے۔
بتایا گیا کہ سرگودہا میں 47فیصد،خوشاب میں30فیصد، میانوالی میں 14فیصد جبکہ بھکر میں31 فیصد باردانہ کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ جن کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کیا گیا ہے ان سے سات یوم کے اندر اندر گندم کی متعلقہ سنٹرز پر سپلائی کو یقینی بنایا جا ئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کاشتکاروں کی گندم کی فصل کا دانہ دانہ خریدا جائیگا اور بروقت ادائیگیوں کو بھی ممکن بنایا جائے گا-