X

شیخ الحدیث مولانا عبدالغفور خان علالت کے باعث85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

مرحوم کو آبائی علاقے تھب باغ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوںو سسکیوں میں سپرد خاک کردیاگیا

بیس بگلہ /باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) آزادکشمیر کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالغفور خان علالت کے باعث85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے آبائی علاقے یونین کونسل تھب میں سپرد خاک ۔ تفصیلات کے مطابق یادگار اسلاف دیوبند آزادکشمیر کے معروف عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالغفور خان یونین کونسل تھب ضلع باغ مختصر بیماری کے باعث انتقال کر گئے مرحوم کو آبائی علاقے تھب باغ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوںو سسکیوں میں سپرد خاک کردیاگیا سخت ترین بارش کے باوجود ان کے سفر آخرت میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم نے ابتدائی دینی دنیاوی تعلیم مقامی روایتی طور بعد ازاں پاکستان کے شہر گجرانوالہ مدرسے سے فارغ التحصیل ہوئے اور مدرسے ہی میں درس و تدریس کا آغاز کیا پھر آپ پاکستان آرمی میں خطیب مقرر ہو گئے جہاں ایک بڑا عرصہ فوج میں گزارنے کے بعد سبکدوش ہو کر گاوں آئے اور تھب اور غنی آباد کے دینی اداروں میں طویل عرصہ بخاری شریف پڑھاتے رہے گجرانوالہ دوران تدریس آپ کے بے شمار شاہگرد اعلی عہدوں تک جا پہنچے سفر آخرت کے موقع پر سابق آمیرجماعت اسلامی آزادکشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائ اسلام آزاد کشمیر خطیب مرکزی مسجد بیسبگلہ مولانا عبدالکبیر خان مولانا آمین الحق سمیت درجنوں مقررین نے آپ کی بے لوث دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے کہا آپ کا خلائ مدتوں تک پورا نہیں ہوگا مولانا کی وفات ریاست بھر کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان مرحوم ایک مدلل مدبر اعلی اخلاق و کردار کے انسان تھے آپ کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے مقررین نے اظہار افسوس کرتے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعاکی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کی دریں اثنا تھب ہی سے وفات پانے والے محمد صدیق خان اور مولانا کی ایک ساتھ نماز جنازہ اور تدفین اکٹھی ہوئی ۔

مولانا عبدالفغور خان چیف اکانومسٹ آزادکشمیر عبدالحی فدا مرحوم کے کزن اور اے ای او راجہ محمدخورشیدخان کے سسر تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں