جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پنجاب ہائی وے پیٹرول پوسٹ چک اکا جہلم کی رواں ماہ اپریل گزشتہ 15روز میں شاندار کارکردگی ، ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن ASIنے میڈیا کو ماہ اپریل کے گزشتہ 2ہفتوں کی کارکردگی کے بارے میں بتایا ، ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ انچارچ پنجاب ہائی وے پٹرول عابد خان کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم نے اپریل کے مہینے کے آغاز میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے کے 30بور پسٹل اور 12روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کیا نیز گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے ڈرائیور کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12عدد مقدمات کا اندراج کیا اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر فلکر نگ لائٹس لگانے والے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1مقدمہ درج کیا اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہونے والے 5مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جبکہ 1عدالتی مفرر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا ۔
دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی 30سے زائد امداد بھی فراہم کی ۔ جبکہ بیٹ ایریا میں ہونے والے ایکسیڈنٹ میں مسافروں کو فرست ایڈ کی گئی اور بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پوسٹ کے اندر اور بیٹ ایریا میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے ۔ حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگوائی گئی ۔ انچارج چک اکا سب انسپکٹر راجہ مسعود احمد نے میڈیا کو بتایا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں 1124ڈائل کریں ۔
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر پھیلی ہوئی ہے عوام کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ SOPsپر سختی سے عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں ، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں ۔