X

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 05 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

اس وقت جہلم میں 131 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 05 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اس وقت جہلم میں 131 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 05 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کرونا وائرس کے 18 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 82594 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے2133 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 12 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 1942کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کل کرونا وائرس سے 55 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 21433افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 652افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 14 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 69 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 1977 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 7826 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں