دراز کی جانب سے یومِ پاکستان پر" گرانڈ گرین سیل" کا اعلان

یومِ پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پر دراز فخریہ طور پر پیش کرتا ہے گرانڈ گرین سیل جس میں 23 میگا سیلز شامل ہیں اور ان پر 77 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے اس کے علاوہ بینک اور پے منٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر اضافی ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے اور یہ سیل 20 مارچ سے 25 مارچ تک جاری رہے گی۔

جمعرات جون

Daraz.pk Announces Pakistan Day Celebrations with Week-Long Grand Green Sale

ملک میں ای کامرس کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ” دراز ڈاٹ پی کے (Daraz.pk) ” نے ہمیشہ پاکستان کو مدِنظر رکھتے ہوئے ’پاکستان فرسٹ‘ کو اپنی تحریک کا بنیادی فلسفہ بنایا ہے۔
اس کا مقصد ہر رنگ و نسل کے پاکستانی کو ایک مارکیٹ پر جمع کرنا ہے خواہ وہ خیبرپختونخواہ کے پہاڑ ہوں یا پھر پنجاب کے دور دراز دیہات اس کا آن لائن ٹریفک کچھ اسی طرح بہتا ہے جس طرح پاکستان کے پانچ دریا زرخیز میدانوں میں رواں دواں رہتے ہیں، یہی ” دراز ڈاٹ پی کے” کی پہچان ہے۔

دی گرانڈ گرین سیل :
یومِ پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پر دراز فخریہ طور پر پیش کرتا ہے گرانڈ گرین سیل جس میں 23 میگا سیلز شامل ہیں اور ان پر 77 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے اس کے علاوہ بینک اور پے منٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر اضافی ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے اور یہ سیل 20 مارچ سے 25 مارچ تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)


اس یومِ پاکستان پر دراز ہر شے کو تبدیل کرنے جارہا ہے اس کے علاوہ ہر تین گھنٹے بعد حیرت انگیز فلیش سیلزپیش کی جارہی ہے جو شاپنگ کا فوری، مسابقتی اور دلچسپ تجربہ بھی ہے۔
دراز ڈاٹ پی کے کے مینجنگ ڈائریکٹر زین سہروردی کا کہنا ہے کہ دی گرانڈ گرین سیل کا مقصد پاکستان کو ایک انوکھا پاکستان بنانا ہے۔ اس کے تحت وہ تجربات اور احساسات کا اظہار کرنا ہے جو نہ صرف ہماری پاکستانی شناخت کی تشکیل کرتے ہیں بلکہ تمام فرق کے باوجود ہمیں ایک جگہ جمع کرتے ہیں۔ اس کا عکس دراز کے برانڈ فلسفے میں نمایاں ہے جو #HumariPehchan اور #HumariPehchan Pakistan!” ہیش ٹیگ سے بھی ظاہر ہورہا ہے۔
ہر گھنٹے فلیش سیل اور حیرت انگیز آفرز :
دراز نے اس شاپنگ فیسٹیول میں مختصر مدتی فلیش سیلز کا تصور پیش کرکے اسے مزید بہتر بنایا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین کو ناقابلِ یقین اور مختصر وقت کے لئے اپنے پسندیدہ برانڈز کی خریداری کے لیے حیرت انگیز آفرز اور ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جارہا ہے۔  اس کے ذریعے مختصر مدتی فلیش سیلز میں صارفین الکرم، باڈی شاپ، مے بیلائن، اسٹائلو، کراس روڈ اور دیگر مشہور اور اہم برانڈز کی مصنوعات خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ دراز تمام فلیش سیلز کے آرڈرز پر مفت شپنگ فراہم کررہا ہے۔

https://cdn.urdupoint.com/ads/pr-data/daraz23rdMarch2017-2.png

اسی سیلز کے موقع پر صارفین اور مداح بچت واؤچر حاصل کرسکتے ہیں جن کے بدلے لوریئل، سن سلِک، ٹارز، بچہ پارٹی، ایچ ٹی سی اور کئی اہم برانڈز کی مصنوعات پر ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ہر آرڈر پر بھی زبردست آفر آپ کی منتظر ہیں۔ پاکستان میں تیزی سے ابھرتی ہوئی کار بکنگ سروس کریم گرانڈ گرین سیل کے ہر آرڈر پر ایک فری سفر بھی فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ فوڈ پانڈا، جیواگو، آئی فلِلکس اور سنی پیکس کی جانب سے بھی یومِ پاکستان کے نام سے ہر فرد کے لیے بہترین آفرز بھی پیش کی جارہی ہیں۔
اس اشتراک پر لوریئل پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر مشرف حئی نے کہا کہ  لورئیل اس یومِ پاکستان پر ” درازڈاٹ پی کے” کی پارٹنرشپ پر فخر محسوس کرتا ہے۔ پاکستان ڈے 2017 پر ہماری کئی اہم پراڈکٹس دراز پی کے پر لائیو ہوں گی۔ ہمارا یقین ہے کہ ای کامرس نے پاکستان میں بھرپور ترقی کی ہے جس میں دراز ڈاٹ پی کے پیش رو رہی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ لوریئل کے صارفین بلند ترین معیار اور تاثیر کا مطالبہ کرتے ہیں جس میں سیفٹی کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے جبکہ اب لورئیل دراز پی کے کے اشتراک سے ملک بھر کے صارفین کے لیے اپنی بیوٹی پراڈکٹس فراہم کررہا ہے۔

https://cdn.urdupoint.com/ads/pr-data/daraz23rdMarch2017-3.png

پے منٹ پارٹنرز کی جانب سے لگاتار اضافی ڈسکاؤنٹس :
دراز پی کے اپنے صارفین کو ادائیگی کے تمام مروجہ آپشن فراہم کرتا ہے جس میں کیش آن ڈلیوری، ( سی او ڈی)، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، موبائل والٹس، اور حال ہی میں پیش کردہ انٹرنیٹ بینک ٹرانفسر ( آئی بی ایف ٹی) بھی شامل ہے۔ اس سال اگر صارفین ایزی پے کے ذریعے آرڈر دیتے ہیں تو انہیں 15 فیصد اضافی ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا۔ جبکہ دراز ایپ کے ذریعے دیئے جانے والے آرڈرز پر بھی اضافی 5 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔ صارفین اب اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز استعمال کرتے ہوئے بھی ایزی پے استعمال کرسکتے ہیں، ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں یا پھر پورے ملک میں موجود 75 ہزار سے زائد ایزی پیسہ دکانوں سے رقم کی ترسیل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، میزان بینک، ایم سی بی، اور جے ایس بینک کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ رکھنے والے خواتین و حضرات تمام کیٹگریز پر اضافی 30 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ تو پھر تیار رہیں اور اپنے بینک فون کرکے یقینی بنالیں کہ آپ کا کارڈ آن لائن خریداری کے لیے ایکٹو رہے ۔ جلدی کیجئے کہ اس عمل میں صرف 2 منٹ لگتے ہیں۔
عظیم سبز سیلز کا سفر:
دراز پر دی گرانڈ گرین سیل پانچ روز تک جاری رہے گی جبکہ 20 مارچ سے سیلز سے قبل کی شروعات ہوجائے گی اور آخر کار 23 مارچ کو سبز سیل اپنے جوبن پر ہوگی۔ تاہم پری سیل مرحلے میں گھریلو، فٹنس، بیوٹی ، مرد وخواتین کے فیشن کے علاوہ بچوں کی مصنوعات پر بھی ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔



22 مارچ کی شام سے 25 مارچ تک گرانڈ گرین سیل وسیع ہوکر تمام زمروں کی مصنوعات پر 77 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کرے گی جن میں موبائل فون، گھریلوآلات، ٹی وی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وقفے وقفے سے ہونے والی فلیش سیلز پر عظیم ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔
اب اپنے اپنے کیلنڈر پرنشان لگالیجیے اور گرانڈ گرین سیلز کے لیے دراز کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیجئے لیکن جو اشیا خریدنی ہوں ان کی فہرست سامنے رکھنا نہ بھولئے۔


 

متعلقہ مضامین :

Your Thoughts and Comments

Daraz.pk Announces Pakistan Day Celebrations with Week-Long Grand Green Sale is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 June 2017 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.