صو بے کے تما م تعلیمی بورڈز بہتری کی جا نب آرہے ہیں،امتحا نی نظا م میں شفا فیت کیلئے خصوصی اقدا ما ت کئے گئے ہیں ، نگرا ن وزیر تعلیم

بدھ 11 جولائی 2018 21:23

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) خیبر پختو نخوا کی نگرا ن وزیر تعلیم سا رہ صفدر نے اس امر پر اطمینا ن کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ صو بے کے تما م تعلیمی بورڈز بہتری کی جا نب آرہے ہیں،اس امتحا نی نظا م میں شفا فیت کیلئے خصوصی اقدا ما ت کئے گئے ہیں ،ہما ری مذہبی اور اخلا قی اقدار کی پاسدا ری میں پستی دیکھنے میں آرہی ہے اس لئے ہمیں تعلیمی ادا روں میں بچو ں کی شخصیت سا زی پر تو جہ دینے کی ضرو رت ہے اور ان اقدار کے فرو غ کی حکمت عملی بھی صو با ئی محکمہ تعلیم کا تسلی بخش اقدا م ہے،اس امر کو بھی با عث اطمینا ن قرا ر دیا کہ ایبٹ آباد پبلک سکو ل (اے پی ایس)کے طلبا ء محض کتا بی علم ہی حا صل نہیں کر رے بلکہ ان کی بہترین شخصیت سا زی بھی کی جا رہی ہے ،اس ادا رے کی نصا بی اور غیر نصا بی سر گر میا ں ملک بھر میں سب سے اوپر ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بدھ کے روز اے پی ایس میں بورٖ ڈ کے حا لیہ امتحا نا ت میں نما یا ں پوزیشن حا صل کر نے وا لے طلبا ء میں انعا ما ت کی تقسیم کے لئے منعقد کی گئی تقریب میں مہما ن خصو صی کی حیثیت سے خطا ب اور ڈا ئیر یکٹو ریٹ آف کر یکلم اینڈٹیچرز ٹریننگ ایبٹ آباد میںبر یفنگ کے بعد پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

اے پی ایس کی تقریب میں پر نسپل سید وقار علی رضو ی نے سکو ل کی سا لا نہ رپو رٹ بھی پیش کی اور قبل ازیں صو با ئی وزیر کو سکو ل کی سر گر میو ں اور انتظا می امور کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔وزیر تعلیم ڈا کٹر سا رہ صفدر نے کہا کہ ڈائیر یکٹو ریٹ آف کر یکلم کی فعا لیت اور اپنے مقا صد کے حصو ل کی کو ششیں اگر چہ قا بل تحسین ہیں لیکن مختلف متعلقہ شعبو ں میں ہم آہنگی کی کمی کے با عث اسا تذہ کو فرا ہم کی جا نے وا لی ٹریننگ کے مطلوبہ نتا ئج حا صل نہیں ہو رہے ہیں اور ہما ری نگران حکو مت کی تو جہ اسی مسئلہ کے حل پر ہو نی چا ئیے۔

انہو ں نے تعلیم کے مختلف شعبو ں میں را بطے اور ہم آہنگی کی ضرو رت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہمیں بچو ں کو تعلیم کے حصو ل میں درپیش مشکلا ت کا پتہ لگا کر ان مشکلا ت کو دور کر نا ہو گا۔۔یکسا ں نظا م تعلیم کے با رے میں صو با ئی وزیر نے کہا کہ صو بے کے نظا م تعلیم میں بہتری کے اقدا ما ت حو صلہ افزاء ہیں ہمیں اس امر کی انتہا ئی خو شی ہے کہ حا لیہ ایٹا ٹیسٹ میں دور دراز دیہا ت اور قبا ئلی علا قوں کے سر کا ری سکو لو ں کے بچو ں نے بھی سخت مقا بلے میں آکر پو زیشن حا صل کی ہے ۔

اے پی ایس میں اپنے خطا ب میں ڈا کٹر سا رہ صفدر نے کہا کہ اس ادا رے کے اسا تذہ اپنے طلبا ء کو مستقبل میں پا کستا ن کی ممتا ز شخصیا ت بنا نے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اے پی ایس کے نتا ئج قا بل فخر ہیں اور ایٹا ٹیسٹ میں اے پی ایس کے طا لب علم کی نما یا ں پو زیشن بھی ادا رے کے لئے اعزاز کی با ت ہے ۔انہو ں نے سکول کی فیکلٹی کے لئے ایک ما ہ کی بو نس تنخواہ کا اعلا ن کر تے ہو ئے سکو ل کے سو ئمنگ پو ل کی تعمیر اور دیگر مسا ئل حل کر نے کے اقدا ما ت کا یقین دلا یا اورسکو ل حکا م کو ہدا یت کہ کہ وہ بورڈ آف گور نرز کی از سرے نو تشکیل کر کے اس کا اجلاس منعقد کرا ئیں ۔

اس موقع پر صو با ئی وزیر تعلیم نے بورڈ کے امتحا نا ت میں نما یا ں پو زیشن حا صل کر نے وا لے اے پی ایس کے طلبا ء میں انعا ما ت تقسیم کئے ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں