ایبٹ آباد میں راہزن بینک ملازم سے پانچ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے

جمعرات 12 جولائی 2018 19:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ایبٹ آباد میں راہزن بینک ملازم سے پانچ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ بینک ملازم کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نیشنل سیونگ بینک کے ملازم محمد عثمان نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پانچ لاکھ روپے ہیڈ آفس لے جا رہا تھا کہ راستہ میں چار افراد نے اسے روک پر رقم، موبائل اور ضروری کاغذات چھین لئے۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرہ شخص کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں