تحریک صوبہ ہزارہ نے حلقہ پی کی39 سے ملی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار سردار عمیر انور کی حمایت کا اعلان کر دیا

جمعرات 12 جولائی 2018 19:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) تحریک صوبہ ہزارہ نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کی39 سے ملی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار سردار عمیر انور کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ملی مسلم لیگ کے نائب امیر عبدالرحمن مکی نے پی کی39 کے نامزد امیدوار سردار عمیر انور کے ہمراہ ہزارہ ہائوس میں قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان سے ملاقات کی اور بابا سے سردار عمیر انور کی حمایت کی درخواست کی جس پر بابا حیدر زمان نے دیگر سینئر نائب صدر سلطان العارفین خان سمیت دیگر کی موجودگی میں سردار عمیر انور کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عبدالرحمان مکی نے بابا حیدر زمان سمیت تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور بابا حیدر زمان کو صوبہ ہزارہ کی جدوجہد میں ملی مسلم لیگ کی طرف سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی اور صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے کا اعلان کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں