تحریک انصاف کے نظریاتی عہدیداران، کارکنان اور حلقہ کے معززین کی بڑی تعداد کھل کر آصف زبیر شیخ کے ساتھ آ گئی

ظالموں کے خلاف آخری حد تک جائوں گا، کمیشن خوروں اور نوکریاں بیچنے والوں کا عبرت ناک انجام ہونے والا ہے، آصف زبیر شیخ

جمعرات 12 جولائی 2018 19:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کے حلقہ پی کی39 سے امیدوار آصف زبیر شیخ کے ساتھ تحریک انصاف کے نظریاتی عہدیداران، کارکنان اور حلقہ کے معززین کی بڑی تعداد کھل کر سامنے آ گئی۔ مرکزی الیکشن آفس کی تقریب بڑے جلسہ میں تبدیل ہو گئی۔ تقریب میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کر کے آصف زبیر کے حق میں فیصلہ دیدیا۔

ظالموں کے خلاف آخری حد تک جائوں گا، کمیشن خوروں اور نوکریاں بیچنے والوں کا عبرت ناک انجام ہونے والا ہے۔ وہ جمعرات کو آصف زبیر شیخ کا بڑی کار و موٹر سائیکل ریلی اور فوارہ چوک میں اپنے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے قبل پی کے 39 کے نظریاتی کارکنوں، عہدیداروں اور آصف زبیر شیخ کے سپورٹروں نے ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

آصف زبیر شیخ بڑی ریلی کے ساتھ فوارہ چوک پہنچے۔ ریلی میں شریک سینکڑوں نوجوانوں کی نوکریاں بیچنے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی، جگہ جگہ ریلی کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کے بعد آصف زبیر شیخ نے فوارہ چوک و گردونواح کے تاجروں، ریڑھی بانوں اور محنت کشوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں یقین دلایا کہ ان کا مشن اقتدار نہیں حلقہ کے عوام اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہے، جن لوگوں نے ایبٹ آباد کے نوجوانوں سے روزگار چھین کر بھاری پیسوں کے عوض غیر مقامی نوجوانوں کو نوکریاں دیں وہ کسی صورت بھی ووٹ کے حقدار نہیں ہو سکتے، جاپان کی طرف سے ایبٹ آباد شہر کی خواتین کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے جو بسیں دی گئیں وہ پشاور کے اڈے میں کھڑی ہیں اور خراب ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار پرستوں اور وزارتوں کے پجاریوں نے خواتین کو بروقت سفری سہولیات نہ دے کر بھی ظلم کیا ہے، اس ظلم کو حلقہ کے عوام نے ووٹ کی پرچی کے ذریعہ ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں