این اے 15- سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مرتضیٰ جاوید عباسی انتخابی مہم کے سلسلہ میں نتھیاگلی اور خانسپور پہنچ گئے

جمعرات 12 جولائی 2018 19:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 15- سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مرتضیٰ جاوید عباسی اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں نتھیاگلی اور خانسپور پہنچ گئے۔ حلقہ کے تمام علاقوں میں مرتضیٰ جاوید عباسی کی پوزیشن مستحکم ہے۔ خانسپور اور نتھیاگلی کے عوام نے بھی ان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 15- سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مرتضیٰ جاوید عباسی یونین کونسل بکوٹ اور پٹن کے کامیاب دوروں کے بعد خانسپور اور نتھیاگلی پہنچ گئے۔

خانسپور اور نتھیاگلی میں بھی ان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی کی کارکردگی کی وجہ سے انہیں بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے نتھیاگلی اور خانسپور میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کو ختم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو گی، مسلم لیگ کو جتنا ختم کرنے کی کوشش کی گئی اتنا ہی مسلم لیگ ابھر کر سامنے آئے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں