ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، ندی نالوں میں طغیانی آ گئی

جمعرات 12 جولائی 2018 19:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، بیرن گلی میں سکول کی عمارت جزوی طور پر متاثر ہوئی، ایک سڑک زمین بوس ہو گئی، ہرنو میں طوفانی بارش کا پانی جھولوں کو بھی ساتھ بہا کر لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو روز سے جاری مون سون بارش نے تباہی مچا کر رکھ دی۔

(جاری ہے)

بیرن گلی اور پھلکوٹ میں بارش سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بیرن گلی میں سکول کی عمارت جزوی طور پر متاثر اور سڑک زمین بوس ہو گئی۔ ہرنو میں طغیانی آنے سے بارش کا پانی جھولوں کو بھی ساتھ بہا کر لے گیا اور بیرن گلی اور پھلکوٹ کے عوام نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی عمارت اور سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بنایا جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں