پی کے 39 سے آزاد امیدوار وسیم خان جدون نے بڑا پاور شو کر کے تمام مدمقابل امیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بنا دی

جمعرات 12 جولائی 2018 19:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 39 سے آزاد امیدوار وسیم خان جدون نے شیخ البانڈی میں بڑا پاور شو کر کے تمام مدمقابل امیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بنا دی۔ وسیم خان کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے ان کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے حلقہ کی سیاسی فضاء تبدیل کر دی۔

حلقہ پی کے 39 سے آزاد امیدوار وسیم خان جدون کے دفتر کی افتتاحی تقریب گذشتہ شام کو منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جس میں مختلف علاقوں سے لوگ جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں پہنچے۔ اس موقع پر سابق ناظم سٹی شوکت علی، ناظم سٹی سجاد کالی، نائب ناظم حاجی دلدار، سابق نائب ناظم کاکول نوید خان سمیت منتخب سابق بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

وسیم خان جدون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقہ کے عوام کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ان کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوششیں کریں گے۔ ایبٹ آباد سے منتخب عوامی نمائندوں نے اس علاقہ کو اون نہیں کیا، وہ پورے ایبٹ آباد کو اون کرتے ہوئے پورے ایبٹ آباد کے مسائل کو اجاگرکر کے حل کے دکھائیں گے اور حق نمائندگی ایسے طریقہ سے ادا کریں گے کہ عوام اس پر رشک کریں گے، عوام کو اپنے کاموں کے سلسلہ میں ان کے پاس آنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی، وہ عوام کے پاس خود جا کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں