تحریک انصاف کے امیدوار علی خان جدون کی بھرپور انتخابی مہم نے مدمقابل امیدواروں پر سکتہ طاری کر دیا

جمعرات 12 جولائی 2018 19:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 16- سے علی خان جدون اور پی کی38- سے الحاج قلندر خان لودھی کی بھرپور انتخابی مہم نے مدمقابل امیدواروں پر سکتہ طاری کر دیا۔ تحریک انصاف کے امیدواروں نے شیروان سرکل میں ایک دن میں 13 تقاریب میں شرکت کی۔ سرکل شیروان کے عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 16 سے امیدوار علی خان جدون اور پی کے 38- سے الحاج قلندر لودھی شیروان سرکل پہنچ گئے جہاں پر ان کا بھرپور استقربال کیا گیا۔ انہوں نے ایک دن میں 13 تقاریب میں شرکت کی، سرکل شیروان کے عوام نے دونوں امیدواروں کو برپور طریقہ سے کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔ علی خان جدون اور قلندر لودھی نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور انشاء الله آئندہ بھی کریں گے، موقع ملا تو شیروان سرکل سمیت حلقہ کے تمام علاقوں کے مسائل حل کریں گے، مسلم لیگ (ن) اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہو گا، تحریک انصاف برسراقتدار آ کر عوام کے مسائل احسن طریقہ سے حل کرے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں