ڈی پی او کا اے ایس پی ایبٹ آباد اور انسپکٹر ٹریفک کے ہمراہ شاہراہ رشم کا دورہ، ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا

جمعرات 12 جولائی 2018 19:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد، انسپکٹر ٹریفک اور دیگر ٹریفک سٹاف کے ہمراہ شاہراہ رشم کا دورہ کیا اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ شاہراہ ریشم پر واقع تمام یو ٹرنز چیک کئے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نے ضلعی پولیس سربراہ کو ٹریفک پلان پر گرائونڈ بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات جن میں نئے یو ٹرنز کا قیام، سواری اتارنے اور بٹھانے کیلئے مخصوص سٹاپس اور دیگر تمام ممکنہ اقدامات کا بخوبی جائزہ لیا۔ انہوں نے حویلیاں، سلہڈ، ایبٹ آباد شہر اور قلندر آباد کے علاقوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ٹریفک پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے بھائو کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین کا خیال رکھا جائے، گاڑیوں کو کسی صورت روڈ سائیڈ پر غیر قانونی اڈہ یا پارکنگ بنانے کی اجازت نہ دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں