ایبٹ آباد پولیس نے اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں کے انعقاد پر پابندی لگا دی

جمعرات 12 جولائی 2018 19:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت نے ضلع بھر میں الیکشن 2018کے دوران امن و امان کے قیام کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخواہ پولیس ایکٹ2017کی دفعات 82,86(1) کے تحت اسلحہ آتشین کی نمائش اور اسلحہ لہرانے پر مکمل پابندی عائد کر دی اسی طرح ضلع پولیس یا ضلعی انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر جلسہ جلوس کے انعقاد کرنے ، اشتعال انگیزبینرز اور کار/موٹر سائیکل ریلیوں پرپابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

پابندی کا اطلاق 12/13جولائی 2018سے ہو گا اسلحہ کی نمائش ،بغیر اجازت جلسہ جلوس، اشتعال انگیز بینرز اور کار/موٹرسائیکل ریلیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ2017کی دفعات 107,108(1) کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں