قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو کل بار کلب ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:04

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو کل بار کلب ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو کل اتوار کو بار کلب ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ سابق صوبائی وزیر مرکزی سیکرٹری جنرل انیسہ زیب طاہر خیلی ایڈووکیٹ، قومی وطن پارٹی کے ترجمان بیرسٹر سرور شاہ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواز خان جدون اور دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ موجود ہو گی۔

(جاری ہے)

جلسہ سے قومی وطن پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 15- سردار محمد اقبال، این ای16- ملک جمیل اعوان، پی کے 37 رابعہ گل ایڈووکیٹ، پی کے 38 زیاد ایوب، پی کی39 سردار ذوالفقار علی بھٹو، ڈویژنل چیئرمین قومی وطن پارٹی چوہدری اورنگزیب، سابق ایم پی اے نعیمہ نثار اور ضلعی چیئرمین شیخ نثار احمد خطاب کریں گے۔ جلسہ عام کے حوالہ سے منعقد اجلاس سے تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈر نے متفقہ طور پر جلسہ عام کو بھرپور طریقہ سے کا میاب بنانے کیلئے حکمت عملی بنا رکھی ہے اور اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں