ہزارہ ڈویژن میں الیکشن کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن میں الیکشن کے تمام تر انتظامات اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، انتظامات اور سیکورٹی کے حوالہ سے کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہئے جس کی بدولت مسائل پیدا ہوں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کو کمشنر آفس ایبٹ آباد میں الیکشن کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کمشنر ہزارہ امجد علی خان، ڈی آئی جی ہزارہ رینج محمد عالم شنواری، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سید فیاض علی شاہ، ڈی پی او ایبٹ آباد اور دیگر بھی مو جود تھے۔ اجلاس میں کمشنر ہزارہ امجد علی خان اور ڈی آئی جی ہزارہ رینج محمد عالم شنواری نے ہزارہ ڈویژن میں الیکشن کیلئے کئے گئے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں