بٹگرام :صوبائی حلقہ پی کے 29میں ڈرامائی تبدیلی

جے یو آئی س کی مقامی قیادت نے آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار تاج محمد خان ترندکے مکمل حمایت کا اعلان کردیا پی ٹی آئی ترند گروپ کی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم

ہفتہ 23 جون 2018 18:53

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بٹگرام کے صوبائی حلقہ پی کے 29میں ڈرامائی تبدیلی جے یو آئی س کی مقامی قیادت نے آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار تاج محمد خان ترندکے مکمل حمایت کا اعلان کردیا پی ٹی آئی ترند گروپ کی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی جے یو آئی س کے ضلعی امیر قاری فقیر محمد ہزاروی نے غیر مشروط طور پر ایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی امیدوار کے حمایت کا مکمل حمایت کا اعلان کرکے مقامی سیاست میں ہلچل مچادی ہے تفصیلات کیمطابق ہفتہ کے روز جے یو آئی س کی مقامی قیادت نے آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی ترند گروپ کے نامزد امیدوار تاج محمد خان ترند کے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مقامی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے جے یو آئی س کے ضلعی امیر قاری فقیر محمد ہزاروی نے ترند گروپ کے سربراہ سابق صوبائی وزیر یوسف خان ترند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حلقہ پی کے 29میں پی ٹی آئی ترند گروپ کی گراں قدر خدمات سے متاثر ہوکر ہماری جماعت جے یو آئی س آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی ترندگروپ کے نامزد امیدوار تاج محمد خان ترند کو مکمل سپورٹ کریگی قاری فقیر محمد ہزاروی کا کہناتھا کہ ہمارے جماعت کے تمام کارکنان پی ٹی آئی کے امیدوار تاج محمد خان ترند کی کامیابی کیلئے گھر گھرعوامی رابطہ مہم تیز کردیں ہمارا تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے آج تک جس امیدوار کو سپورٹ کیا اس نے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا ہے ترند گروپ کے سربراہ سابق صوبائی وزیر یوسف خان ترند نے جے یو آئی س کے مقامی قیادت کی جانب سے آمدہ انتخابات حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ جے یو آئی س کی سپورٹ سے ہماری سیاسی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں اپنی کاکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس ماسوائے بے بنیاد پراپیگنڈوں کے عوام کو دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں بزرگ سیاستدان یوسف خان ترند کا کہناتھا کہ میری سیاست عوامی خدمت ہے مجھے بٹگرام کے کھنڈر کے مانند ملا تھالیکن ہماری جدوجہد کے نتیجے میں ضلع بٹگرام ترقی کے لحاظ سے کسی سے پیچھے نہیں ہم نے اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی منصوبوں کے جھال بچائیں ہیں یوسف ترند کا کہناتھا کہ مخالفین کی جانب سے مجھ پر الزام ہے کہ میںاپنی مفادات کی تکمیل کیلئے پارٹیاں تبدیل کرتا ہوں ایسا ہرگز نہیں میں نے ہمیشہ عوام کے خاطر پارٹیاں تبدیل کیے ہیں تاکہ بٹگرام میں ترقی و خوشحالی آسکی

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں