کنوینر تحصیل کونسل بٹگرام کی سربراہی میں بجٹ اجلاس ، تحصیل ناظم نے بجٹ تقریر میں غیر ترقیاتی بجٹ پر روشنی ڈالی

جمعرات 28 جون 2018 17:19

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) کنوینئر تحصیل کونسل بٹگرام کی سربراہی میں بجٹ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ ٹی ایم اے کے ذمہ دار افسران سمیت ممبران تحصیل کونسل نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بجٹ اجلاس کی کارروائی کلام قرآن پاک سے شروع کی گئی۔ کنوینئر تحصیل کونسل نے تمام ممبران کو بجٹ مسودے پر بحث کیلئے تاریخ دیدی۔

اگلے اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین بجٹ پر بحث کریں گے۔ تحصیل ناظم نے غیر ترقیاتی بجٹ کو متوازن قرار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنوینئر تحصیل کونسل بٹگرام حضرت یوسف کی سربراہی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل میونسپل اتھارٹی کے ذمہ دار افسران سمیت منتخب ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بجٹ مسودے کی کاپیاں ممبران میں تقسیم کی گئیں اور کنوینئر تحصیل کونسل نے غیر ترقیاتی بجٹ پر بحث کیلئے ممبران کو اگلے اجلاس تک وقت دیدیا۔ تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند نے اپنی بجٹ تقریر میں غیر ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بجٹ کو متوازن قرار دیا۔ کنوینئر تحصیل کونسل نے اگلے اجلاس تک بجٹ کاروائی ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں