سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نوابزادہ سیلم الله خان ہل پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

ہفتہ 7 جولائی 2018 10:50

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نوابزادہ سیلم الله خان ہل پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نوابزادہ سیلم الله خان ہل پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ تاج محمد خان ترند کی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔ نوابزادہ سلیم الله خان ہل آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترندگروپ کے قائدین نواب آف ہل کے فرزند سلیم الله خان کی شمولیت کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، ان کے مطابق نوبزادہ سلیم الله خان کا اپنا سیاسی جنبہ ہے جس میں ووٹرز کی تعداد ہزاروں ہے۔

ہل کے مقام پر شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار تاج محمد خان ترند نے کہا کہ نوابزادہ سلیم الله خان کی شمولیت ہماری بڑی کامیابی ہے، انشاء الله اپنی کارکردگی کی بنیاد میں آمدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں