قتل کے ملزم کو سزائے موت کا حکم، دوسرا بری

منگل 22 مئی 2018 23:57

ڈسکہ ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے ملزم کو سزائے موت جبکہ دو سرے کو بری کردیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ ستراہ کے موضع کوریکی میں4سال قبل علی حسن کو قتل کردیا گیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ مدثر علی ولد محمد علی اور ذیشان ولد غفور پر درج تھا، قتل کا کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چل رہا تھا، گزشتہ روز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج چوہدری ذوالفقار علی نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ذیشان ولد غفور کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر 6ماہ قید کی سزا سنادی جبکہ مدثر علی کو بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں