لوئر دیر:کلپانی میں فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپیں، متعدد شدت پسند ہلاک،جنوبی وزیرستان: مولا خان سرائے اور سرووکئی کلے کے علاقوں میں فورسز کا گشت

منگل 26 مئی 2009 11:25

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26مئی 2009 ء) لوئر دیر کے علاقے کلپانی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپوں میں متعدد شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تالاش میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹیں قائم کرلیں ہیں،بونیر میں سلارزئی، گدی زئی، درہ گوکند،اور پیر بابا میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق تیمر گرہ میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے بعد ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ میں بارہویں روز بھی کرفیو بدستور نافذ ہے،بونیر میں صبح سات سے شام سات بجے تک کرفیو میں وقفہ ہے، نواگئی،جنگ گئی،درمائی،چینہ کلی،ڈیرئی،برکلے، اور درہ امبیلا سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں کے علاقے مولا خان سرائے اور سرووکئی کلے میں فورسز نے گشت شروع کردیا ہے۔جبکہ سراروغہ، اسپنکئی رغزئی اور چگ ملائی میں بھی فورسز کی نقل و حرکت کی اطلاعات ہیں،ممکنہ آپریشن کے پیش نظر جنوبی وزیر ستان کے مشرقی علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔اور علاقے میں فورسز کے تازہ دم دستوں کی آمد جاری ہے،دوسری جانب شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل میر علی سے بھی لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں