مالاکنڈ میں آپریشن راہ راست جاری: لوئر دیر، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دس شرپسند ہلاک

ہفتہ 30 مئی 2009 11:02

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30مئی 2009 ء) مالاکنڈ میں آپریشن راہ راست جاری ہے اور لوئر دیر میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دس شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آج نیوز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے کلپائی اور کلاں ڈیری میں کارووائی کی جس میں دس شرپسند ہلاک ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے دیر کے علاقے کمبڑ بازار میں چیک پوسٹ قائم کرلی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے سوات میں آپریشن کے دوران اٹھائیس شرپسند ہلاک کرنے کی تصدیق کی تھی جس میں سات اہم کمانڈ ر بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں