دیر بالا: مسجد میں خود کش دھماکا ،40 جاں بحق،30سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ۔ اپ ڈیٹ

جمعہ 5 جون 2009 16:20

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2009ء) دیر بالا کے علاقے حیا گئی شرقی میں واقع مسجد میں خود کش دھماکے سے 40افراد جاں بحق اور30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حیا گئی شرقی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں اب تک کی اطلاعات تک40افراد جاں بحق ہو گئے اور تیس سے زائد زخمی ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو دیر بالا اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ دھماکے کے وقت دو منزلہ مسجد میں تقریبا 400 افراد نماز ادا کر رہے تھے ۔متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس پارٹی روانہ کر دی گئی ہے اور دھماکے کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا ہے جس سے معلومات اکھٹی کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل 27 مارچ کو خیبر ایجنسی کی بھی ایک جامع مسجد میں دوران نماز جمعہ ایک دھماکا ہوا تھا میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں