دیر بالا مسجد خودکش حملہ:جاں بحق افراد کی تعداد 49ہوگئی

ہفتہ 6 جون 2009 11:06

دیر بالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔06جون 2009 ء) دیر بالا میں مسجد میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد انچاس ہوگئی جبکہ تیس افراد کو سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں چالیس افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اب جاں بحق افراد کی تعداد چالیس سے بڑھ کر انچاس ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

خودکش حملے کے بعد وقت چار سو سے زائد نمازی مسجد میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ حیاگئی دیر شہر سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پہاڑ پر واقع ہے جس کے ساتھ عسکریت پسندوں کا مرکز ڈوگدرہ ہے جبکہ حیاگئی شرقی کے لوگوں نے اپنے گاوں سے گزرنے والا راستہ عسکریت پسندوں کے لیے بند کررکھا ہے جس کے باوجود دیر بالا میں مسجد میں یہ خودکش حملہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں