مسلم لیگ نون دو ہزاراٹھارہ کے عام انتخابات کے لیے بھر پور تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں آئی ہے، پریس سیکرٹری گاہکوچ سٹی

بدھ 27 جون 2018 23:58

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ نون کے پریس سیکرٹری گاہکوچ سٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون دو ہزاراٹھارہ کے عام انتخابات کے لیے بھر پور تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں آئی ہے پاکستان تحریک انصاف نے نئے پاکستان بنانے کا دعویٰ کر کے اپنے ساتھ پرانے پاکستان والے چہرے شامل کر کے پاکستانی قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں اس بات سے سب آگاہ ہیں کہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سوائے پاکستان مسلم لیگ نون کے علاوہ کوئی اور پارٹی نظر نہیں آتی ہے کیا یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ دوہزار تیرہ سے پہلے اس ملک کی کیا حالت تھی کراچی کے اندر دہشتگردی تھی عام لوگوں کے علاوہ سرکاری ملازمین بھی ڈیوٹی دینے سے انکار کرنے کو تیار تھے انرجی کا فقدان تھا بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی تھی اس مشکل وقت میں پاکستانی قوم نے اس ملک کا آخری سہارا میاں محمد نواز شریف کو سمجھا اور اس کو کامیاب کر کے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ ایوان میں پہنچایا میاں محمد نواز شریف نے فوج کے ساتھ ملک کر دہشتگردی کو ختم کیا ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا سی پیک جیسے اہم منصوبے کو ملک کے اندر لایا اس کے باوجود ہر قسم کے کیسز بنانا کر میرے قائد کو پریشان کرنے پر تُلے ہوئے ہیں پاکستانی عوام کو یہ بات سمجھ میں آئی ہے کہ مسلم لیگ نون کے علاوہ کوئی بھی پارٹی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتی انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ نون چاروں صوبوں میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں