چمر کھنڈ پُل سے تا کُھوکش جھیل مچھلیوں کے شکار پر پابندی ہوگی، محکمہ فشریز

بدھ 27 جون 2018 23:58

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فشریز ضلع غذر سید سفیر حسین نے کہا ہے چمر کھنڈ پُل سے تا کُھوکش جھیل مچھلیوں کے شکار پر پابندی ہوگی کہ محکمہ فشریز نے نایاب مچھلی کی نسل بچانے اور اس کے افزائش نسل کے لیے لنگر ایریا اور کھوکش جھیل میں ٹراوٹ مچھلیوں کے شکار پر دوسال کے لیے مکمل پابندی عائد کی ہے اور مزکورہ ایریا میں دفعہ 144نافذ ہے لنگر ایریا ٹراوٹ مچھلی کی قدرتی ہیچری ہے جہاں سالہ لاکھوں کی تعداد میں مچھلی کے بچے پیدا ہوتے ہیں جہاں سے پورے غذر میں پھیلے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کل پورے لنگر ایریا کا دورہ کیا دورے کے دوران کوئی خلاف ورزی دیکھنے میں نہیں آئی محکمہ فشریز کا عملہ پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیے دن رات کام کررہا ہے تاہم شندور پولو کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد شندور کا رخ کرتی ہے اس دوران غیرقانی شکار روکنے کے لیے مقامی آبادی کے تعاون درکار ہے لہذا اس دوران مقامی آبادی سے محکمہ فشریز عملے کے ساتھ تعاون کی اپیل ہے تاکہ پابندی پر عمل درآمد ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں