غذر،دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ میں سہ روزہ شندور میلہ 7جولائی سے شروع ہوگا

جمعہ 29 جون 2018 22:55

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) دنیا کے بلندترین پولو گروانڈ شندور میں سہ روزہ شندور میلہ 7جولائی سے شروع ہوگا اس اہم ایونٹ میں شرکت کے لئے ملک کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعدادمیں سیاحوں نے گلگت بلتستان اور چترال کا رخ شروع کر دیا ہے کئی سیاحوں نے غذر اور چترال کے بالائی علاقوں میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں جبکہ گلگت ،غذر اور چترال سے پولو کے کھیلاڑی بھی یکم جولائی کو اپنے گھوڑوں سمیت سطح سمندر سی13800فٹ کی بلندی پر واقعہ دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور پہنچ جائینگے جبکہ اس اہم ایونٹ میں نہ صرف پولو میچ ہوگا بلکہ گلگت اور چترال کا کلچر شو کے علاوہ ہنڈ گراڈنگ کے بھی مقابلے ہونگے سیکورٹی کے ابھی سے ہی سخت انتظامات کئے گئے ہیں 7جولائی کو سہ روزہ شندور میلہ شروع ہوگا پہلے روز غذر (ٹیرو) اور چترال (لاسپور) کی ٹیموں کے درمیان پولو میچ ہوگا جبکہ دوسرے دن گلگت بی اور چترال بی کی پولو ٹیمیں مدمقابل ہونگے اور اس روز شام کو گلگت اور چترال کا کلچر شو بھی پیش کیا جائے فائنل میچ حسب سابق دو روایتی حریف چترال اے اور گلگت اے کے درمیان9جولائی کو کانٹے دار مقابلہ ہوگا اس سال دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے گلگت بلتستان اور چترال کے راستے ابھی سے ہی سیاحوں نے غذر اور چترال کے بالائی علاقوں کارخ کر دیا ہے اور یہ لوگ چار جولائی سے دنیا کے بلندتر ین پولو گراونڈ شندور میں خیمہ زن ہونا شروع ہونگے گلگت بلتستان اور چترال کی انتظامیہ نے سہ روزہ شندور میلے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں