غذر،پھنڈر سے شندور تک پکی سڑک کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا

جمعہ 29 جون 2018 22:55

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) پھنڈر سے شندور تک پکی سڑک کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے غذر کے راستے چترال جانے اور چترال کے راستے غذر آنے والے مسافروں خصوصا گرمیوں کے موسم میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پرویز مشرف دور حکومت میں پھنڈر تک پکی سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی تھی مگر آٹھ سال کے عر صے میں صرف بیس کلومیٹر کی سڑ ک کی تعمیر نہ ہوسکی گلگت بلتستان آنے والے ہزاروں سیاح سالانہ اس روڈ پر سفر کرتے ہیں مگر وقت کے حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تاحال یہ اہم سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے یہاں آنے ہزاروں سیاحوں کو سفر میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پر رہا ہے جبکہ پھنڈر سے ٹیرو اور بارست تک سڑک پکی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو آمدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے پھنڈر سے شندور تک پکی سڑک کی منظوری دینے کے باوجود اس منصوبے پر کام نہ ہوسکا دوسری طرف اگر یہ سڑک کی تعمیر مکمل ہوجائے تویہ سڑک شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر کم لاگت میں تعمیر ہونے والے اس اہم منصوبوں کو چھ سال گزرنے کے باوجود بھی فنڈز فراہم نہ کرنے سے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچایا جاسکا ۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں