غذر کے بالائی علاقہ چھشی کے عوام دور جدید میں بھی بجلی ،صحت ، پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم

پیر 2 جولائی 2018 22:31

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) غذر کے بالائی علاقہ چھشی کے عوام اس جدید دور میں بھی بجلی بنیادی صحت ،پینے کا صاف پانی اور امدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا شکار ہیںگاہکوچ سے ایک سو بیس کلومیٹر دور واقع اس گائوںکے عوام کو ایک طرف بجلی کی عدم دستیابی تو دوسری طرف بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو سخت پرشانیوں کا سامنا کرنا پٹرتا ہے ہر دور حکومت میں یہاں کے عوام کو ہر نمائندے نے سبز باغ دیکھایا مگر عملی طور پر کسی نے اس علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی آج اس علاقے کے عوام پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جس کی اصل وجہ دشوار گزار راستہ بتایا جاتا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے پینے کا صاف پانی یہاں کے مکینوں کو دستیاب نہ ہونے کی وجہ یہاں کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے مین روڈ سے علاقہ چھشی تک سڑک نہ ہونے کی وجہ سے یہاںکے عوام کو امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے غذر کا یہ واحد علاقہ ہے جہاں کے عوام کو تاحال بجلی فراہم نہیں کی ہر وقت یہاں کے عوام کو بیوقوف بناکر ووٹ لینے کے بعد عوامی نمائندوں کا پانچ سال تک کوئی پتہ نہیں چلتا مریضوں کو یہاں کے عوام بارہ کلومیٹر تک اپنے کندھوں پر اٹھا کر مین روڈ تک لاتے ہیںیہاںپر موجود ڈسپنسری میں ادویات نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے معمولی مریض کو بھی گوپس یاگاہکوچ لے جانا پڑتا ہے گائوں کے لوگ طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے گائوں کے مکینوں قیوم خان ،گل بادشاہ،محمد دین ،لال خان اورکھوترخان نے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چھشی کے علاقے کو فوری طور پر بجلی فراہم کیا جائے اور چھشی تک جیپ ایبل روڈ کی تعمیر کے علاوہ پینے کا صاف پانی اور یہاں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائے لوگوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران بلند بانگ دعوے کرنے والے ممبران کامیاب ہونے کے بعد اس علاقے کو مڑ کر بھی نہیں دیکھتے ہیں جس کا صلہ اس الیکشن میں دیا جائے گا ۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں