قصاب حضرات گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، شکایت ملی تو قصابوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ، اے سی پونیال

پیر 2 جولائی 2018 22:31

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء)اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) ثناء اللهخان نے کہا کہ قصاب حضرات گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائیں اگر گو شت نہ ملنے کی شکایت ملی تو قصابوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی گوشت کے نئے نرخنامے جاری کر دئیے گئے ہیں عوام سرکاری نرخنامے سے زائد ایک پیسہ بھی زائدادا نہ کریں کسی قصاب نے زائد رقم وصول کرنے کی کوشش کی تو فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر اس کی اطلاع کر دے سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا قصاب حضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر کسی ناغے کے گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائے اگر گوشت نہ ملنے کی شکایت ملی تو قصاب حضرات کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے گوشت کے نئے نرخنامے بھی جاری کئے ہیں جس کے مطابق بھنس کا گوشت فی کلو340گوشت صافی گائے 360گوشت چھوٹا صافی590روپے مقرر کر دئیے گئے ہیں اوجھڑی بڑا گوشت فی کلو ایک سو پچاس روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ اوجھڑی چھوٹا گوشت250روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں