سب ڈویژن گوپس اور یاسین میں ڈینٹل سرجن نہ ہونے سے عوام پریشان

غریب عوام دانتوں کی بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں گلگت جانے پر مجبور

جمعرات 5 جولائی 2018 23:13

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) سب ڈویژن گوپس اور یاسین میں ڈینٹل سرجن نہ ہونے سے عوام پریشان غریب عوام دانتوں کی بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں گلگت جانے پر مجبور ، محکمہ ہیلتھ میں سفارشی بھرتیاں کر کے اپنے من پسند حضرات کو ہیڈکواٹر میں ہی رکھے ہیں جب کہ درکوت سے ایک غریب شخص علاج کے لیے گلگت جاتا ہے ٹیرو گوغمولی سے علاج کی غرض سے گلگت جاتا ہے سیاسی نمائندے خاموش تمائشی بن گئے ہیں ان خیالات کا اظہار مشہور سیاسی و سماجی شخصیت محمد مدد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے محکموں کے غلام بن گئے ہیں ملازمتوں کی سفارشوں اور اپنے رشتہ داروں کی خاطر بیوروکریٹ کے سامنے مجبور ہیں جسکی وجہ سے بیوروکریٹ نمائندوں کے گردن پر سوار ہوچکے ہیں اپنی من مانی کرتے ہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے لہذا گوپس یاسین پھنڈر تھوئی میں ڈینٹل سرجن مقرر کیا جائے پھر بھی مجبوری ہے تو گوپس یاسین میں ایک ڈینٹل سرجن تعینات کیا جائے اگر اسطرح کا صورتحال برقرار رہا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں