درکوت روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ قلی گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگے

درکوت پل کے قریب گلیشرز کا پانی کے تیز بہائو سے روڈ کی بار بار بندش سے درکوت جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا محکمہ تعمیرات عامہ کے ذمہ دار خاموش

جمعرات 5 جولائی 2018 23:13

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) درکوت روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ قلی گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگے درکوت پل کے قریب گلیشرز کا پانی کے تیز بہائو سے روڈ کی بار بار بندش سے درکوت جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا محکمہ تعمیرات عامہ کے ذمہ دار خاموش عوام نے کئی بار محکمہ تعمیرات عامہ گوپس کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجنیئر اور سب انجنیئر کو روڈ کی خستہ حالی اور بار بار بندش کی شکایت کے باوجود بھی یہ آفیسران صرف اپنے دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں درکوت پل کے قریب پانی کے تیز بہاو سے روزانہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل پھنس جاتے ہیں اور عوام کو امدورفت کے سلسلے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے مگر عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے کوئی تیار نہیں محکمہ تعمیرات کے حکام صرف دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور روڈ کی دیکھ بال کرنے والے روڈ قلی اپنے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرتے ہیں جن کو سب انجنیئر اور ار ای کی خصو صی شفقت حاصل ہے جبکہ دوسری طرف بعض افراد نے جگہ جگہ روڈ پر سے نالیاں بنائی ہوئی ہے اور روڈ کے قریب تعمیرات بھی کرتے ہیں مگر کوئی ان افراد کو لگام دینے والا نہیں ہے ہندور سے درکوت تک روڈ پر سفر کرنا ایک عزاب سے کم نہیں اس پورے ایریا میں کئی بھی روڈ کی دیکھ بال کرنے والا کوئی روڈ قلی نظر نہیں آتا عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے سیکریٹری ورکس سے گوپس یاسین میں تعینات محکمہ تعمیرات کے زمہ دارن کو راہ راست پر لانے کا مطالبہ کیا ہے اور درکوت پل کے قریب نالے کے پانی سے بار بار روڈ بند ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں