کارگل کے ہیرو شہید لالک جان کی برسی ، ان کے آبائی گائوں ہندور میں اہم تقریب

میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے شہید ر کے مزار پر پھول چڑھائے ،فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:39

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) کارگل کے ہیرو شہید لالک جان نشان حید ر کی برسی کے موقع پر ان کے آبائی گائوں ہندور میں اہم تقریب فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے شہید لالک جان نشان حید ر کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پاک فوج کے ایک چاق وچوبند دستے نے سلامی دی شہید لالک جان نشان حیدر کے مزار پر چیف اف ارمی سٹاف کی جانب سے بھی پھولوں کی چادر چڑھا دی گئی کارگل کے ہیرو شہید لالک جان 1966میں گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یاسین کے دور افتادہ گائوں ہندور میں پیدا ہوئے میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاک ارمی میں شمولیت اختیار کی 1999میں جب کارگل وار ہوا تو اپ نے بہادری کی لازول دستانیں رقم کی اور 7جولائی کو شہادت کا عظیم رتبہ پایا اس بہادر سپوت کی لازول بہادری پر ملک کا سب سے بڑا عسکری اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا شہید لالک جان کی برسی کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ان کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چڑھائے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں