غذر ٹریفک پولیس کی کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی

منگل 17 جولائی 2018 12:37

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) غذر ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ۔بغیر لائسنس اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر درجنوں موٹرسائیکل قبضے میں لے کر سٹی تھانے میں بند کرکے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

گاہکوچ ٹریفک پولیس نے گاہکوچ انٹری پوائنٹ اور گلگت ویگن اڈہ پر ناکہ لگاکے ٹریفک قوانین کو نظرانداز کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکل سٹی تھانے میں بند کردیئے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

گاہکوچ ٹریفک انچارچ علی آمان کی قیادت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کارروائیوں سے گاہکوچ میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے اور ٹریفک قوانین کی عمل دری پر بھی مدد ملی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھی قابل ستائش قرار دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں