گلیشیر کا بڑا حصہ دریاے اشکومن میں گرنے سے دریا کا پانی جھیل میں تبدیل،

21رہاشی مکانات اور ایک ہائی ایسگلیشیر کے نیچے دب گئے ، تودے نے دریا کے پانی کو روک دیا حادثے سے بچنے کیلئے قریبی آبادی کو جگہ خالی کرنے کا حکم

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

گلیشیر کا بڑا حصہ دریاے اشکومن میں گرنے سے دریا کا پانی جھیل میں تبدیل،
غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) غذر کی بالائی تحصیل اشکومن کے گائو ں برصوات میں پہاڑ سے گلیشیر کا بڑا حصہ دریاے اشکومن میں گرنے سے دریا کا پانی جھیل میں تبدیل ہوگیا، پانی کو روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 21رہاشی مکانات اور ہائی ایس گاڑی بھی گلیشیر میں دب گئے ہیں دوسری طرف دریا کے کنار ے پر آبادی کو بھی خالی کرایا جارہا ہے اور اس وقت صورت حال یہ ہے کہ دریاے اشکومن کا بہاو رک گیا،نشیبی علاقوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی اورتازہ اطلاعات کے مطابق بدصوات کیمقام پر دریا کا بہاو مکمل طور پررک چکا ہے جو کسی بھی وقت بڑے خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں