پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسئیشن جیکب آباد کے زیر اہتمام ختم درس قرآن کی تقریب کا انعقاد
ہفتہ 25 فروری 2017 20:52
(جاری ہے)
قبل ازیں ڈاکٹر محمد ہاشم قریشی صدر پیما جیکب آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پچپن سے صرف یہ سنتے پڑھتے آ رہے ہیںکہ حقوق اللہ اور حقوق العباد ہوتے ہیں ، مگرہم نے اس حقیقت کو فراموش کردیا ہے کہ ان حقوق کو جاننے اور ان پر عمل پیرا ہونے کے طریقے ہمیں صرف و صرف حقوق القرآن کے ادا کرنے سے حاصل ہوسکتے ہیں ۔
قرآن کتاب انقلاب ہے جو ہماری زندگیوں کو تبدیل کرتا ہے۔ اس کے ہمارے اوپر بہت سارے حقوق ہیں ، جن میں زبان اور دل سے ایمان کے ساتھ تلاوت کرنا، سمجھ کر ٹہرٹہر کر خوبصورت انداز میں پڑھنا ، جس کا عملی نمونا ہماری زندگی میں اعضاء اور طریقے میں نظر آئے اور اس سے بڑھ کر قرآن پاک کا ہمارے اوپر یہ حق ہے کہ اس کی دعوت و تعلیمات کو آگے تک لوگوں کو پہنچانا ۔ رسول مہربان محمد صلی اللہ وسلم کا فرمان ہے کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن کا علم سیکھے اور دوسروں کو اس کی تعلیم دے ہمیں چاہیے کہ ہم اس تیز و تندو آرام پسند زندگی میں قرآن کو وقت دیں تاکہ ہمارے لئے یہ اخروی زندگی کی نجات کاتوشہ بن سکے ہم فہم القرآن کایہ سلسلہ اس تقریب کی توسط سے دوبارہ نئی انداز سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ بعد ازاں انجنیر اعجاز احمدمیمن نے کہا کہ انسانیت کو فساد ، خون ریزی اور شر سے بچانے کے لئے اللہ رب العزت نے شروع سے ہی رسول و انبیاء صحیفوں کے ساتھ بھیجنے کا اہتمام کیا ہے، لیکن یہ سلسلہ شروع میں مخصوص علاقوں اور مخصوص دور تک محدود تھالیکن نبی مہربان محمد صلی اللہ وسلم اس سلسلہ نبوت کے آخری نبی ہیں جو پوری دنیا کے لئے تا قیامت بھیجے گئے ہیں۔سب انبیاء اور رسل کا دنیا کو پیغام ایک ہی تھا۔امیر جماعت اسلامی نے سوانح حیات طیبہ اور مقصد آمد مصطفی صلی اللہ وسلم پر تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نیچر (انسانی فطرت) تبدیل نہیں ہوسکتی لیکن میں کہتا ہوں کہ نبی صلی اللہ وسلم کی سیرت مبارکہ نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کردیا کہ قوم لدا(جگھڑالو قوم)، جہالت میں ڈوبی ہوئی ، ذرہ ذرہ سی بات پر خون ریزی لڑائیاں ، ناجائز مال پر قبضہ، شراب ، جوا ، سودی نظام سے لدے ہوئے ، اپنی لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے والی، یتیموں ، بیواہوں کو اپنا مال میراث سمجھ کر زیادتی کی غرض سے تقسیم کرنے والی یہ قوم اس طرح تبدیل ہوگئی کہ دنیا نے دیکھا کہ عالم وقت بن گئے اپنے قریب رشتیداروں کے خون معاف کرنے لگے ، جائز مال کے متلاشی، شراب کے مٹکے نہ صرف توڑ دیے اپنے منہ میں انگلیاں ڈال کر اس کو نکالنے لگے، سودی نظام کو اللہ سے جنگ قرار دینے لگے، اپنی لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ رخصت کرنے لگے۔ بیواہوں اور یتیم کو اپنے حقوق دینے لگے اور تو اور مواخات کے وقت یہ قوم اپنی دو بیویوں میں سے ایک کو طلاق دیکر اپنے بھائیوں کو دینے پر راضی نظر آ ئے، دوران جنگ کسی کو بے جا ایذا دینا درکنار یہ لوگ سیرت و حکم نبی صلی اللہ وسلم کی وجہ سے درختوں ، کھیتوں ، بوڑھوں ، بچوں کی حفاظت کرنے لگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کو یہ کہہ رہیں کہ آپ اربوں ڈالر سکیورٹی اور امن پر خرچ نہ کرو صرف اپنے ازم ، سسٹم، نظام اور خود پرستی کو تبدیل کرکے سیرت نبوی صلی اللہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر اس اسلامی نظام کو قبول کرو تو یہ کام خود بخود ہوجائے گاپاکستان جو اسلامی قانون اور آئین رکھتا ہے ان کی عدالتوں میں جج صاحبان کی طرف سے جب ایسے الفاظ کی بازگشت سنائی جائے کہ اسلامی شق 62-63 پر اگر عمل کیا گیا تو سوا ئے ایک بندے کے کوئی نہیں بچے گا، بہت افسوس ہے کہ ہم کیسے اپنی عوام کو امن اور خوشحالی دے سکیں گے۔ اللہ رب العزت قرآن پاک میں واضع طور مقصد آمد رسول صلی اللہ وسلم کو سورة توبہ، سورة الفتح اور سورة صف میں وضاحت کردی کہ ہم نے رسول کو ہدایت قرآن اور دین حق (حقیقی نظام زندگی جس سے امن میسر آ سکی) بھیجا ہے تاکہ یہ نظام دنیا کے مختلف باطل نظاموں (ازم ، پرستی، سسٹم) پر غالب ہو، چاہئے یہ کتنا بھی ناگوار گذرے نفس کے پوجاریوں کومشرکین کو ۔ اللہ اس چیز پر تمہارے لئے کافی ہے۔ عزیز ساتھیوں دنیا کو امن صرف اور صرف سیرت محمد صلی اللہ وسلم پر عمل پیرا ہونے سے آ سکتا ہے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خبیب شاہد سیکریٹری جنرل پیما پاکستان ، ڈاکٹر عبداللہ خلجی صدر پیما سندھ ، شہر کے بڑی تعداد میں ڈاکٹر ، شہر کے معززین، فارما سیٹیکل اسٹاف کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نصراللہ سومروڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن نے بھی خطاب کیااختتامی دعا ڈاکٹر عبدالرشید میمن نے کی ڈاکٹر محمد ہاشم قریشی نے مہمانوں کو سندھ کی روایتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کئے۔متعلقہ عنوان :
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جیکب آباد کے محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لئے 4ارب 72کروڑ 90الاکھ کی مقرر بجٹ سے 2ارب 36کروڑ 45لاکھ جاری
جیکب آباد پولیس نے ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
جے یو آئی نے سندھ میں بدامنی اور کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے کا الزام سندھ حکومت پر عائد کردیا
جیکب آبادکے راستے ممنوعہ غیر ممنوعہ سامان کی اسمگلنگ میں حکومتی نمائندے ملوث نکلے
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
جیکب آباد پولیس نے سندھ کے صوبائی مشیر کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل کی نگرانی میں اسلحہ کے اسمگلنگ ..
جے یو آئی نے سندھ میں بدامنی اور کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے کا الزام سندھ حکومت پر عائد کردیا
جیکب آباد اور کشمور پولیس کا ڈکیتوں اور اغوا کاروں کے خلاف مشترکہ آپریشن، 10 مشتبہ افراد گرفتار
جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، تین رپورش ملزمان سمیت 8 ملزمان گرفتار
جیکب آباد ایکسئین سیپکو اور رٹائر ملازم میں کشیدگی
جیکب آباد،جے یو آئی ضلعی کی مجلس عمومی اجلاس، عوامی رابطہ مہم ہوگی
جیکب آباد،ضلع کے 1300رٹائر ملازمین اور انکی بیواہیں بینوئل فنڈ س سے محروم ،ایک سال سے اجراء نہ ہوا ،سخت ..
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا