جماعت اسلامی نے ملک میں ’’ردالکرپشن ‘‘ آپریشن کا مطالبہ کردیا، لاہور میں پی ایس ایل فائنل کرانے کا خیر مقدم

منگل 28 فروری 2017 22:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) جماعت اسلامی نے ملک میں ’’ردالکرپشن ‘‘ آپریشن کا مطالبہ کردیا، پی ایس ایل کا فائنل لاہور کرانے کا خیر مقدم۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کاخیر مقدم کرتے ہیں قومی ایکشن پلان ،ردالفسار کے ساتھ’’ ردالکرپشن‘‘ آپریشن شروع کرنے کی ضرورت ہے پانامہ کیس پر قوم کی عدلیہ سے امیدیں وابستہ ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوںنے منگل کے روزڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آبادسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،لیاقت بلوچ نے کہاکہ پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرانے کے متعلق ہر پارٹی اور ہر لیڈر کا اپنا موقف ہوسکتاہے لیکن جماعت اسلامی پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں کرانے کا خیر مقدم کرتی ہے ظاہر ہے رسک لیناپڑتاہے قومیں رسک لیتی ہیں اورمتحدہوجاتی ہیں تو آگے بڑھتی ہے، کرکٹ کے کھیل پر کسی بھی حکومت یا پارٹی کی اجاراداری نہیں یہ عوام کا کھیل ہے توقع ہے کہ زندہ دلان لاہور اپنے اتحاد سے اس ایونٹ کو کامیاب کریں گے،انہوںنے کہاکہ قومی ایکشن پلان ہویا ردالفساد اس وقت ملک میں ’’ردالکرپشن‘‘ آپریشن کی ضرورت ہے ملک سے نظریاتی کرپشن ،معاشی کرپشن اور جمہوری کرپشن کوختم کرنے کی ضرورت ہے ،انہوںنے مزید کہاکہ پانامہ کے متعلق تمام تفصیلات عدالت کے سامنے ہیں قوم توقع رکھتی ہے کہ کرپشن کے سرطان جس نے پوری قو م کو اپنی لپیٹ میں لیاہے عدلیہ اس کے خاتمے میں کردار ادا کرے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں