جیکب آبادپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مزید دوغیر ملکیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا

منگل 28 فروری 2017 22:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء)جیکب آبادپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مزید دوغیر ملکیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں دوران سنیپ چیکنگ انچارج 15 مددگار جیکب آباد نے ایک افغانی باشندے محمد نبی ولد شادی خان کو گرفتار کر لیاہے ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دوران سنیپ چیکنگ انچارج 15 مددگار جیکب آباد نے ایک افغانی باشندے پیر محمد ولد محمد سلام کوبھی گرفتار کر لیاہے، ایک اورکاروائی میں دوران سنیپ چیکنگ ایس ایچ او تھانہ صدر جیکب آباد نے تھانہ صدر کے کیسز نمبر 02/2016 دفعہ 392, 353, 324،کیس نمبر 04/2016 دفعہ 402, 353, 324،کیس نمبر 20/2016 دفعہ 395، کیس نمبر 28/2016 دفعہ 353, 324، کیس نمبر 131/2016 دفعہ 399,402,353,324 کے مطلوب اشتہاری ملزم بابل ولد مدو عرف علی مدد جتوئی سکنہ گا?ں گل جتوئی کو ڈسٹرکٹ جیل کے قریب گرفتار کر لیاہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ٹھل A سیکشن ضلع جیکب آباد نے دوران گشت کیس نمبر 07/2009 دفعہ 17/3HO تھانہ ٹھل A کے مطلوب اشتہاری ملزم عبدالمجید ولد بہرام نندوانی سکنہ دیہہ جمال تنگوانی کندھ کوٹ کو گرفتار کر لیاہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں