جیکب آبادمیں مچھروں کی بہتات بچوں سمیت سینکڑوں شہری ملیریا میں مبتلا

منگل 28 فروری 2017 22:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء)جیکب آبادمیں مچھروں کی بہتات بچوں سمیت سینکڑوں شہری ملیریا میں مبتلا محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں مچھروں کی بہتات نے شہریوں کو ملیریا جیسے موذی مرض میں مبتلاکردیاہے مچھرمار اسپرے نہ ہونے کے باعث بچوں سمیت سینکڑوں شہری ملیریا میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں گزشتہ کئی سالوںسے جیکب آبادمیں محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہ کرانے پر شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہارکیاگیاہے شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ شہرمیں مچھر مار اسپرے کرایاجائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں