ایس ایس پی جیکب آباد ساجد حسین کھوکھر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

ہفتہ 4 مارچ 2017 16:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء)ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر کے جیکب آبادسے تبادلے کے بعد ایس ایس پی ہائوس میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیاگیاجس میں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی ،ضلع چیئرمین سردار محمد پناہ اودھو،سردار ذوالفقار سرکی ،ڈی سی آغاشاہنوازبابر،میونسپل چیئرمین غلام عباس جکھرانی ، چیمبر آف کامرس اورصرافہ یونین کے حاجی یوسف میمن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،پرویزابڑو، بار کے صدر احمد نوازپیچوہواوردیگرنے شرکت کی تقریب میں ضلع جیکب آبادکے تمام ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزاور مختلف برانچزکے انچارجزنے ایس ایس پی ساجد حسین کھرکھر کو سندھی ٹوپی ،اجرک اور پھولوں کے تحائف پیش کیے بعدمیں محفل موسیقی بھی ہوئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں