پیماکی مفت امراض چشم کی کیمپ میں 1200مریضوں کا معائنہ ‘180فیکومشین کے ذریعے آپریشن کرکے لینس لگائے گئے

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء)پیماکی مفت امراض چشم کی کیمپ میں 1200مریضوں کا معائنہ اور 180فیکومشین کے ذریعے آپریشن کرکے لینس لگائے گئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کی جانب سے تین روزہ مفت امراض چشم کی کیمپ گل اسپتال میں لگائی گئی ماہر امراض چشم ڈاکٹر اعجاز میمن،ڈاکٹر ہاشم قریشی ،ڈاکٹر نیاز ،ڈاکٹر ظہیرعمر شیخ نے 1200مریضوں کامعائنہ کرکے مفت ادویات دیں جبکہ 180فیکو مشین کے ذریعے آپریشن کرکے مریضوں کولینس لگائے گئے ڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن ،الخدمت کے عہدیداران ،ڈاکٹر عبدالرشید میمن سینئر،ڈاکٹر نصراللہ سومرو نے رضاکارانہ طورپر خدمات انجام دیں اس سلسلے میں ڈاکٹر ہاشم نے بتایاکہ کیمپ میں کیے گئے آپریشن مفت تھے مارکیٹ میں ان آپریشن کی فیس 15سے 25ہزار ہے پیماکے ڈاکٹررشید وہاب میمن نے پی او بی کے ڈاکٹرشایان اور ایس پی آر وی کے ڈاکٹر اسد جاوید عالم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کیمپ کے انعقادمیں ہم سے بھرپورتعاون کیاگیا انشائ اللہ کیمپ کے انعقاد کایہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں