جیکب آباد‘اینٹی کرپشن پولیس کاجج کی سربراہی میں خزانہ آفس پر چھاپہ ‘ریکارڈ تحویل میں لے لیا

جمعرات 9 مارچ 2017 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) اینٹی کرپشن پولیس کا جج کی سربراہی میں خزانہ آفس پر چھاپہ رکارڈ تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے فرسٹ سول جج کامران سندیلو کی سربراہی میں گزشتہ روز خزانہ آفس پر چھاپہ مارا تو دفترمیں کھلبلی مچ گئی اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے محکمہ تعلیم کے رٹائرڈ ملازمین کی ایڈوانس تنخواہوں کے بل جی پی فنڈ اورپنشن کی مد میں گزشتہ تین سالوں کا رکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا حکام کے مطابق اطلاعات ہیں کہ رٹائرڈ ملازمین کی ایل پی آر ،جی پی فنڈ اورپنشن کی مد میں نکالے جانے والے بلوں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں