جیکب آباد‘ریلوے ہسکول میں مفت ٹیوشن سینٹرکا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 9 مارچ 2017 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء)جیکب آبادمیں فلاحی تنظیم کی جانب سے فری ٹیوشن سینٹر کاافتتاح تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم آل پاکستان دایا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جیکب آبادکے ریلوے اسکول میں سردار علی گوہر مٹھیانی نے مفت ٹیوشن سینٹرکا افتتاح کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ناظم انور خان سومرو،ڈی اوسیکنڈری محمد صادق کٹوہر ،گل حسن انڑ،عبدالرحمن آفریدی ،لیاقت پہنور ،رفیق احمد دایو،دلمراد لاشاری ،غوث بخش دایو سمیت دیگر نے شرکت کی فری ٹیوشن سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران سردار صفدر علی مٹھیانی ،میر انور سومرو،زوار جاوید حسین مٹھانی اوردیگرنے سو سے زائد غریب طلبہ وطالبات میں مفت کتاب ،تھیلے اور وردیاں تقسیم کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لیے محمد شفیق دایو ،عاشق حسین دایو ،غلام سرور سمیت دیگرکی کوششیں قابل تعریف ہیں امید ہے کہ وہ اس فلاحی کام کو جاری رکھیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں