نئے ایس ایس پی جیکب آباد سے جے یوآئی وفدکی ملاقات

جمعہ 10 مارچ 2017 23:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء)نئے ایس ایس پی جیکب آباد سے جے یوآئی وفدکی ملاقات تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آبادکے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی سربراہی میں ایک وفد نے نئے ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ سے ان کے دفترمیں ملاقات کی وفد میں حاجی عباس بنگلانی ،جے ٹی آئی کے صوبائی رہنماء حماد اللہ انصاری ،حافظ عبدالغفار جکھرانی ،نورخان چھجن ،پروفیسر اکبر ابڑو،محمد موسیٰ مہر اوردیگر موجودتھے جے یوآئی کے وفدنے تحریری طورپر ایس ایس پی کو آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی سرحد لگنے کی وجہ سے جیکب آباد معاشی حب ہے بلوچستان سے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ جیکب آباد آتے ہیں پر پولیس کی طرف سے تلاشی کے بہانے ان کو تنگ کیاجاتاہے جس وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہواہے انہوںنے مزید کہاکہ جیکب آباد سندھ بلوچستان کا سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے اسمگلنگ سمیت دیگر مسائل بھی پیداہوتے ہیں جے یوآئی کی ضلع میں 28ہزار رکنیت سازی ہے جے یوآئی نے ہمیشہ بغیر مذہب اورنسل کے خدمت کی ہے دہشت گردی اورفرقہ واریت کے خلاف انتظامیہ اورپولیس کاساتھ دیاہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ جیکب آبادمیںسماجی برائیوں کا خاتمہ اورشہر کے روڈ راستوںکو ون وے کیاجائے ایس ایس پی نے وفد کو مل کر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں