پی پی شہید بھٹو کے زیر اہتمام مردم شماری آگاہی ریلی کا انعقاد

جمعہ 10 مارچ 2017 23:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) پی پی شہید بھٹو کی جانب سے مردم شماری آگاہی ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹو ،یوتھ ،سپاف کی جانب سے مردم شماری آگاہی ریلی ضلع دفتر سے اسلم شاہ، حاجی احمد کھوسو ،عباس رند،عبدالطیف پیچوہواورنورمحمد منجھو کی قیادت میں نکالی گئی جس میں کارکنان سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 20سال بعد مردم شماری ہورہی ہے اس لیے سندھ میں رہنے والے تمام زبانیں بولنے والے خود کو سندھی لکھوائیں اور اپنے خاندان کے ہرفرد جو 18سال کا ہے اس کا قومی شناختی کارڈ بنوائیں ہر جوڑے کو الگ خاندان کرکے لکھوائیں اور زبان کے خانے میں سندھی لکھوائیں رہنما?ں نے کہاکہ ہمیشہ پنجاب سندھ کے 80فیصد آمدنی ہڑپ کرجاتاہے پردھرتی کے وارث بیدارہوکر اپنے حقو ق حاصل کریں مردم شماری میں بڑے پیمانے پر سازش رچی جارہی ہے پرحکمران ہمیں وڈیروں کی طرح بکائو نہ سمجھیں ہم ایسی سازش کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں