صحافیوں کے ساتھ کوئی ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، صحافیوں کے حقوق لے کر رہیں گے، لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) صحافیوں کے ساتھ کوئی ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، صحافیوں کے حقوق لے کر رہیں گے،حکمران صحافیوں کے مسائل کو حل کریں اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ کے ڈویژنل آرگنائیزر سرکش سدھایو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر عبدالرحمن آفریدی، حاکم علی ایری، اسلم سومرو، عارف کریم مغل، زاہد حسین رند، آصف علی بھٹی ،عبدالفتاح مستوئی، جان اوڈھانو، عبدالسمیع سومرو، سجاد علی بھٹی، یحیٰ گھنیو، وکی کمار وادھوانی، پرویز سرکی، اعجاز چنہ و دیگر بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن کے صحافی متحد ہیں اور متحد ہوکر صحافیوں کو ان کے حقوق دلائیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں