جیکب آباد،ٹھل کے صحافی پر وڈیروں کے تشدد اور ملزمان کی عدم گرفتار ی کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج ، قومی شاہراہ اورایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا

پولیس نے دودن کی مہلت مانگ لی

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) ٹھل کے صحافی پر وڈیروں کے تشدد اور ملزمان کی عدم گرفتار ی کے خلاف ضلع بھر کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ قومی شاہراہ اورایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا پولیس نے دودن کی مہلت مانگ لی تفصیلات کے مطابق ٹھل کے صحافی عبدالصمد کھوسوپر تشدد کرنے والے مقامی وڈیروں کی عدم گرفتاری کے خلاف ضلع بھر کے مختلف پریس کلبوں کے صحافیو ں نے جیکب آباد پہنچ کر پریس کلب سے ایک احتجاجی جلوس عبدالرحمن آفریدی،زاہد حسین رند،پرویزابڑو ،سید آفتاب شاہ ،عارف کریم مغل،نمانو نوناری ،سید وسیم عباس ،عرفان کریم مغل ،عرض بنگلانی ،عبدالفتاح مستوئی ،آصف علی بھٹی ،سجاد علی بھٹی ،بابو مگسی ،نوازسولنگی ،دودوبرڑو،مجید نوناری ،وکی وادھوانی اوردیگر کی قیادت میں نکالاگیا جلوس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی صحافی نعرے بازی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پہنچے اوردھرنا دیا بعدازاں ایس ایس پی آفس کے سامنے دوگھنٹے تک دھرنادیاگیا اس موقع پررہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی پر تشدد کرنے والے وڈیروں کو پولیس گرفتارنہیں کررہی ایس ایچ او آر ڈی 54وڈیروں کو ساتھی بنا ہواہے انہوںنے کہاکہ جلد ملوث ملزمان کو گرفتارکیاجائے اس موقع پر ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ نے صحافیوں سے دودن کی مہلت مانگ لی اور کہاکہ دوروزکے اندرصحافی پر تشددکرنے والے ملزمان کو گرفتارکیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں