جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، 2مطلوب ملزمان سمیت ایک چور اور جواری گرفتار

بدھ 15 مارچ 2017 23:11

جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، 2مطلوب ملزمان سمیت ایک چور اور جواری گرفتار
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، 2مطلوب ملزمان سمیت ایک چور اور جواری گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں انچارج مددگار پولیس نے لونگ شاہ تکیو کے رہائشی اشفاق احمد کلوڑو کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرنے کے الزام میں احسان لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ اوتھانہ میرپور برڑونے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر ایک شخص کرم اللہ شر کو نقدی اور تاش سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ ٹھل اے سیکشن نے دوران گشت مختلف مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم علی گل ڈول کو گرفتار کرلیا ہے ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او صدر نے موٹر سائیکل چوری کیس میں مطلوب ملزم ظہیر احمد سدھایو کو جان جیکب قبرستان کے قریب سے چوری کی گئی موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں